اب خواتین بم اور بارودی مواد ناکارہ بنائیں گی

اب خواتین بم اور بارودی مواد ناکارہ بنائیں گی 121

متحدہ عرب امارات کی پولیس میں خواتین اہلکاروں کے دستے کو شامل کرلیا گیا جو بموں کو ناکارہ بنانے کا کام کریں گی۔

دبئی پولیس کے محکمہ ہنگامی اقدامات اور سیکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر راشد الفالاسی نے بتایا کہ عام طور پر بموں کو ناکارہ بنانے کا کام مرد اہلکار کرتے تھے مگر اب یہی کام خواتین اہلکار مہارت کے ساتھ کر کے خود کو ثابت کریں گی ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ان اہلکاروں پر فخر ہے جو ہر مشکل میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دستے میں پانچ خواتین شامل ہیں جن کو 8 ماہ خصوصی تربیت دے کر ماہر بنایا گیا، انہوں نے رواں سال فروری سے ستمبر کے دوران اپنا خصوصی کورس مکمل کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں