اداکارہ حبا علی نے شادی کرلی

اداکارہ حبا علی نے شادی کرلی 112

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا علی نے خاموشی سے شادی کرلی۔

حبا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا اور اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنا نام بھی تبدیل کر کے ’حبا سلمان‘ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں ساتھی فنکار بھی شامل ہیں۔

حبا علی نے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے اپنے پرائے، بے تابیاں، پرفیوم چوک جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں