اسلام آباد:ANF انٹیلی جنس کا آپریشن، 7 ملزم گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

173

اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) انٹیلی جنس کے آپریشن میں خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار اور کروڑوں کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان سے 30 کروڑ روپے کی ہیروئن، آئس اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اے این ایف کے مطابق آپریشن اسلام آباد کے علاقوں ایف 10، ایف 11، ایف 7 اور جی 12 میں کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں بیرون ملک سے منشیات پاکستان لانے والا غیر ملکی بھی شامل ہے۔

اے این ایف کے مطابق برآمد کی گئی منشیات سسٹم کے تحت تعلیمی اداروں اور پارٹیوں میں فروخت کی جانی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں