اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹر زمیں خریداری، 148 پوائنٹس کا اضافہ

98

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی سلیکٹڈ اور محدود خریداری سے مارکیٹ میں مثبت رحجان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 148پوائنٹس بڑھ گیا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں بھی 18ارب 51کروڑ 80لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 57.21 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم میں 17.14فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،تفصیلات کےمطابق منگل کو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی چند مخصوص سیکٹرز میں خریداری سے اگرچہ کاروباری حجم بہت محدود رہا اور مجموعی طور پر صرف 15کروڑ 3لاکھ 41ہزار شیئرز کی خرید وفروخت ریکارڈ کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں