اظفر رحمٰن شام کی چائے پر کسے یاد کرتے ہیں؟

116

فلم و ٹی وی اداکار اظفر رحمٰن کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا ہے کہ اُنہیں شام کی چائے پر اپنی والدہ کی بہت زیادہ یاد آتی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اظفر رحمٰن نے اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سیڑھیوں پر بیٹھے شام کی چائے پیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے کسی خاص عزیز کو یاد کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اظفر رحمٰن نے لکھا کہ ’بس شام کی چائے پر امّی بہت یاد آتی ہیں کیونکہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے گھر سے دور رہ کر کام کرنا بہت مشکل ہے۔‘

اظفر رحمٰن نے لکھا کہ ’شام کے وقت اکثر سوچتا ہوں کہ کاش امّی میرے ساتھ ہوتیں تو میں اُنہیں دیکھ کر خوش ہو جاتا۔‘

اداکار نے اپنے والدین کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ میرے اور آپ سب کے والدین کو صحت و تندرستی اور لمبی زندگی عطا کرے آمین۔‘

اُنہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ MissingHome کا بھی اضافہ کیا جس سے واضح ہے کہ اداکار کو اپنا گھر بہت زیادہ یاد آ رہا ہے۔

اس سے قبل اظفر رحمٰن نے کراچی کو اپنی پہلی محبت قرار دیا تھا، اُنہوں نے انسٹاگرام پر کراچی کے ساحل پر ڈوبتے سورج کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کراچی میری پہلی محبت ہے۔‘

واضح رہے کہ اظفر رحمٰن نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد اُنہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

انہوں نے مہوش حیات کے مقابل فلم ’چھلاوہ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں