افغانستان میں فضائی کارروائی، 12 افراد ہلاک، 14 زخمی

116

افغانستان کے صوبے تخار میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 14 زخمی ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی کارروائی گزشتہ روز افغانستان کے صوبے تخارکے ضلع بھارک میں کی گئی تھی، جس میں ایک مدرسے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہےکہ افغان سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی پرابھی کوئی ردعمل نہیں دیا کیونکہ واضح نہیں ہوا کہ فضائی حملہ افغان فورسز یا غیر ملکی فورسز نے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں