امریکی میڈیا کے لیے کام کرنے والا افغان صحافی افغانستان کے شہر لشکرگاہ میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔
افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے صحافی الیاس داعی اور ان کے بھائی صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ میں پریس کلب جا رہے تھے کہ ایک دھماکہ ہوا جس سے ان کی کار تباہ ہو گئی۔
دھماکے سے کار میں سوار الیاس کے بھائی اور دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی کابل میں بم دھماکے میں ایک افغان صحافی ہلاک ہوا تھا۔









