افغان صحافی کو قتل کی دھمکیاں ملی تھیں، ایچ آر ڈبلیو

110

ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کار بم دھماکے میں مارے جانے والے صحافی الیاس داعی کو طالبان کی جانب سے دھمکیاں ملی تھیں۔ ان کو طالبان حملوں کی رپورٹنگ کرنے پر ہلاک کیا گیا۔ حالیہ مہینوں میں درجنوں افغان صحافیوں کو بھی طالبان کی جانب سےدھمکیاں ملی ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک افغان صحافی نے ایچ آر ڈبلیو کو طالبان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بارے میں بتایا تھا۔

مارے جانے والے صحافی نے کہا تھا کہ طالبان نے حملوں کی رپورٹنگ روکنے کی وراننگ دی تھی، الیاس داعی نے مرنے سے ایک روز قبل اپنی جان کو لاحق خطرے سے اپنے کولیگ کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا تھا۔

الیاس داعی کےساتھی صحافیوں نے ہیومن رائٹس واچ کو بتایا کہ طالبان نے الیاس داعی کےگھر کی تلاشی اور ان کی نقل وحرکت کے بارےمیں معلومات لیں۔

ایچ آر ڈبلیو کا کہنا ہےکہ افغان صحافی کا قتل افغان میڈیا کو پیغام ہے کہ طالبان کی رپورٹنگ کرنا ان کو خطرے میں ڈال دے گا۔ افغان صحافی کے قتل سے آزادی اظہار کے تحفظ پر شدید شکوک و شبہات پیدا ہوتےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں