کامیڈین اداکار یاسر حسین نے اہلیہ اقرا عزیز کی 23 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے روایتی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دے کر اقرا سے داد وصول کرلی۔
یاسر نے اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اقرا کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، اللہ کرے جتنی خوش تم اس سال ہو، ہمیشہ رہو، آمین۔‘
یاسر نے اہلیہ کیلئے پیار کا اظہار کرتے ہوئے شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر بھی لکھا۔
جواب میں اقرا نے بھی یاسرکو لائف لائن کہتے ہوئے اپنے لیے یہ پیار ہمیشہ برقرار رہنے کی دُعا کی۔
یاسر اور اقرا کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔