الیکشن نائٹ کو ہی فاتح کا اعلان ضروری نہیں

95

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر کے انتخاب کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں تاہم مبصرین کاکہنا ہے کہ الیکشن نائٹ کو ہی فاتح کا اعلان ضروری نہیں ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے اگلےروز تک ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور الیکشن قواعد میںایسا کہیں نہیں لکھا کہ الیکشن نائٹ کو ہی فاتح کا اعلان ہونا چاہئے ۔ تاہم کئی مواقع پر پیشگوئیاں کی گئیں ، 2016ء کے الیکشن میں رات پونے تین بجے کے قریب امریکی میڈیا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے ، 2012ء کے الیکشن میں رات سو گیارہ بجے پیش گوئی کی گئی کہ بارک اوباما جیت جائیں گے ۔ دونوں مواقع پر ایسا ہی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں