امارات میں مزید 1255 کورونا مریضوں کی تشخیص

امارات میں مزید 1255 کورونا مریضوں کی تشخیص 139

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت صحت نے ابوظبی سے جاری کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1 لاکھ 5 ہزار 24 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں کورونا کے 1255 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔

اماراتی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 809 تک پہنچ گئی ہے۔ اور کورونا کے چار مریضوں کا انتقال ہوا ہے جس کے امارات میں اموات کی تعداد 538 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ 715 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 647 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں