امارات میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 65 مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزارت صحت

136

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں81 ہزار 558 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی سے جاری بیان میں اماراتی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے ایک ہزار 65 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1 لاکھ 60 ہزار 55 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق دو مزید مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 554 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مملکت میں 707 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد1لاکھ 49 ہزار 578 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں