امریکا، 3 سالہ بچے نے خود کو گولی مار لی

امریکا، 3 سالہ بچے نے خود کو گولی مار لی 120

یہ واقعہ امریکی ریاست اروگون میں پیش آیا، جمیز کینیتھ نامی بچے نے میز کی دراز سے پستول نکال کر غیردانستہ طور پر کنپٹی پر رکھی اور گولی چلا دی۔

والدین اور رشتے داروں نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر کال کی اور واقعے سے متعلق بتایا لیکن بدقسمتی سے بچہ ہلاک ہوچکا تھا۔

اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے بھی کمسن کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے حادثہ سمجھ کر اب تک کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا لیکن واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں