امریکا میں دو خواجہ سراؤں نے سینیٹ کی نشستیں جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

98

امریکی ریاستوں ڈیلاویئر اور ورمونٹ سے ڈیموکریٹ امیدوار سارہ میک برائیڈ اور ٹیلر اسمال اپنی اپنی ریاستوں میں اعلانیہ خواجہ سرا کی حیثیت سے جیتنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔

انتخاب میں ٹیلر اسمال نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

سینیٹ انتخاب میں دوسرے خواجہ سرا سارہ میک برائیڈ نے سینیٹ کی نشست میں 86 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے منصبِ صدارت پر فائز ہونے کا معرکہ سر کرنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے حریف جو بائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ ہے، 59ویں صدارتی انتخاب کے لیے امریکا بھر میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف ریاستوں میں منگل کی صبح شروع ہونے والی ووٹنگ ابھی تک جاری ہے جبکہ دس کروڑ امریکی انتخاب کے دن سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں