امریکا میں ٹک ٹاک پر فوری پابندی کا فیصلہ ملتوی

144

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد امریکی حکومت نے ٹک ٹاک پر فوری پابندی کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔

امریکی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور نئے صدر کے عہدے سنبھالنے تک قانونی پیچیدگیوں کے باعث فوری طور پر ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 12 نومبر سے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

بعدازاں 31 اکتوبر کو امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے حکومت کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے روک دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی ایپلی کیشنز ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، چین کی کمیونسٹ پارٹی ان ایپس کے ذریعے امریکا کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینے پر کامرس ڈپارٹمنٹ نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بار بار یہ کہتی رہی ہے کہ چینی ایپس ڈیٹا جمع کرنے کی وجہ سے ملکی سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں