امریکا میں کورونا سے اموات ڈھائی لاکھ سے بڑھ گئیں

130

امریکا میں کورونا کی وبا سے ہلاک افراد کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی بڑھ گئی، آج مزید 500 اموات ہوئیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک شہر میں پیر سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور بارز رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔

ادھر برطانیہ میں کورونا سے ایک ہی روز میں 472 اموات اور 27 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل نہ کیا گیا تو کرسمس تک صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 637 افراد متاثر اور 13 لاکھ 15ہزار 642 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 3 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار 110افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں