امریکی ادارے برائے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کرونا مریضوں کے علاج کےلیے انسداد کرونا دوا منظور کرلی۔
کورونا وائرس کے نقصانات برداشت کرتے ہوئے سال گزر گیا لیکن ابھی تک ویکسین تیار نہیں کی جاسکی تاہم گلیئڈ سائنسز نامی امریکی ادارے نے کورونا مریضوں کےلیے علاج کےلیے وائرس مخالف دوا تیار کی ہے۔
ریم ڈیس ویئر نامی دوا کو اسپتال میں داخل 12 سال سے بڑی عمر کے مریضوں کےلیے استعمال کیا جائے گا، جس کی منظوری فیڈرل فورڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی دے دی ہے۔