امریکی دباؤ کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر

125

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکی دباؤ کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے۔

ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان پر ایرانی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پابندیوں کے اقدام پر یقینی شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو پابندیوں کے فیصلے پر عالمی برادری کے منفی ردِعمل کا سامنا ہوگا، ایران امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے گا۔

حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی عوام کےحقوق اور عالمی قوانین کا احترام کرے، سلامتی کونسل کے ارکان امریکی فیصلے کے خلاف مزاحمت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے جوہری معاہدے پر فریقین عمل کریں تو ایران بھی مکمل پاسداری کو تیار ہے۔

اس سے قبل امریکا نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوربارہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں