امریکی ریپر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

123

امریکا کے معروف ریپر ایم او 3 (MO3) کو ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

28 سالہ میلون نوبل عرف ایم او 3 کو گزشتہ رات کلیئر ڈین ڈرائیو پر واقع انٹراسٹیٹ 35 پر سیاہ رنگ کی گاڑی میں موجود مشتبہ شخص نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے مشتبہ سیاہ فام مسلح شخص امریکی ریپر کا پیچھا کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی ریپر ایم او 3 نے اسلحے سے لیس شخص کو مشکوک انداز میں اپنی جانب بڑھتے دیکھا تو ہائی وے کی جانب بھاگنا شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایم او 3 کا پیچھا کرتے متعدد گولیاں چلائیں جس سے ریپیر شدید زخمی ہو گئے۔

ایم او 3 کو جائے وقوعہ سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 28 برس کی عمر میں چل بسے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں