امریکی فوج کے انخلا سے متعلق بیان پر طالبان کا خیرمقدم

166

طالبان نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کی جانب مثبت قدم ہے۔

قبل ازیں امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔

افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکا نے 2021ء کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں