امین گنڈا پور الیکشن قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں: آصف کرمانی

61

مسلم لیگ نون کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی کہتے ہیں کہ وفاقی وزیر امین گنڈا پور گلگت بلتستان میں الیکشن قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد وفاقی وزیر امین گنڈا پور کی موجودگی انتخابی دھاندلی ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیرِ امورِ کشمیر امین گنڈا پور کی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں