انسٹاگرام پر 3 ارب 60 کروڑ روپے کمانے والا کتا

انسٹاگرام پر 3 ارب 60 کروڑ روپے کمانے والا کتا 102

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورتی کی بنا پر 3 ارب 60 کروڑ روپے کمانے والا کتے کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے ماہرین نے انٹرنیٹ پر کمانے والے جانوروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جسے دیکھ کر آپ یقیناً حیران ہوجائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر کمائی کرنے والے جانوروں کے اپنے انسٹاگرام پر اکاﺅنٹس ہیں جہاں انہیں کروڑوں لوگ فالو کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر ان اکاؤنٹس کو فالو کرنے والو کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ان جانوروں کے مالکان سے رابطہ کرتی ہیں اور اپنی مصنوعات کی تشہیری پوسٹس کرواتی ہیں۔

اس فہرست کے مطابق سب سے زیادہ کمانے والا ’جف پوم‘ ہے جو ایک ننھا سا کتا ہے۔ اس کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو 1کروڑ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے اور اس کا مالک ایک تشہیری پوسٹ کے 45ہزار ڈالر (تقریباً 74لاکھ 15لاکھ روپے) لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں