فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنی ہوم اسکرین کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے اس میں تبدیلی کردی۔
انسٹاگرام نے اپنی ہوم اسکرین کا لے آؤٹ ری ڈیزائن کرتے ہوئے اس میں شاپنگ اور ریلز کا اضافہ کیا ہے، اس ڈیزائن میں شاپنگ اور ریلز کو ایپ کی نیوی گیشن بار میں مستقل جگہ دی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس نئے ڈیزائن کو عام صارفین کے لیے متعارف کروایا جارہا ہے۔
نئے ڈیزائن کے بعد ریلز نے کریئٹ اے نیو پوسٹ کے شارٹ کٹ کی جگہ لی ہے جبکہ نیا شاپنگ سیکشن ایکٹی ویٹی ٹیب کی جگہ نظر آئے گا۔









