برطرف انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب شعیب دستگیر کی جگہ انعام غنی کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سی سی پی او لاہور سے اختلافات پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو سیکریٹری نارکوٹیکس کنٹرول ڈویژن لگادیا گیا ہے۔
نئے آئی جی پنجاب انعام غنی پولیس گروپ میں گریڈ 21 کے افسر ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی سے متعلق مشاورت ہوئی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نے مختلف معاملات پر وزیراعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا۔