پاکستان کی خوبرو اداکارہ انوشے عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔
ببلی سی لُک رکھنے والی اداکارہ انوشے عباسی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے بریک لے کر دوبارہ شوبز انڈسٹری میں واپس آئی ہیں اور بڑے بینر تلے بننے والے پروجیکٹس میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتی نظر آ رہی ہیں۔
انوشے عباسی نے حال ہی میں اپنے وزن میں غیر معمولی کمی لا کر اپنے مداحوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔
انوشے عباسی نے گزشتہ روز اپنی 27 ویں سالگرہ منائی ہے جس کی خوبصورت تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔
انوشے عباسی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ٹیبل پر ر کھے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔
انوشے عباسی نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’مِڈ نائٹ سیلیبریشن ‘ ۔
انوشے کی سالگرہ کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور فالوورز سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی جانب سے بھی اُنہیں سالگر ہ کی ڈھیر ساری مبارکباد دی گئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے انوشے عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ساتھ میں اُن کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے اُنہیں بہتر مستقبل کے لیے دعائیں بھی دی ہیں۔
حرا مانی نے انوشے عباسی کے ہمراہ 2 خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دونوں اداکارائیں دُلہن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں اور نہایت حسین نظر لگ رہی ہیں۔