کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر مزید 10پیسے سستالیکناوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.40روپے سے گھٹ کر 158.30روپے اور قیمت فروخت 158.50روپے سے گھٹ کر158.40روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158روپے اور قیمت فروخت158.30روپے مستحکم رہی۔
انٹر بینک، ڈالر 10 پیسے سستا
