انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا 128

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر 2 میچز 13 اور 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی کی موجودہ ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں