ان شخصیات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے

ان شخصیات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے 103

پنی پسندیدہ شخصیات کے بارے میں جاننے کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کرنا تو عام بات ہے لیکن ان معروف شخصیات کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر نئے بگز اور وائرس سے سیکورٹی فراہم کرنے والی کمپنی ’میکافی‘ نے حال ہی میں بھارت کی ’موسٹ ڈینجرس سیلیبرٹی لسٹ 2020‘ یعنی رواں سال کی خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

سیکیورٹی کمپنی ’میکافی‘ ہر سال خطرناک ترین افراد کی فہرست جاری کرتی ہے۔ رواں برس اس کا 14 واں ایڈیشن جاری کیا گیا ہے۔

ان شخصیات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے
اس میں سرفہرست معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ تبو دوسرے نمبر پر ہیں۔

’میکافی‘ کی فہرست کے مطابق رواں برس کی تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ خطرناک شخصیت اداکارہ تاپسی پنوں ہیں جبکہ ان کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور سوناکشی سنہا کا نمبر آتا ہے۔

اسی طرح گلوکار ارمان ملک کو سرچ کرنا بھی آپ پر بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ خطرناک شخصیات کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

اداکارہ سارہ علی خان ساتویں نمبر پر جبکہ بھارت کی ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کا نمبر آٹھواں ہے۔

اس طرح اس فہرست میں بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نویں اور گلوکار ارجیت سنگھ دسویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں