آئی پیڈ کے استعمال نے 13 سالہ لڑکی کی جان لے لی

200

آسٹریلیا میں 13 سالہ لڑکی آئی پیڈ استعمال کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آئی پیڈ کے ضرورت سے زیادہ استعمال نے 13 سالہ لڑکی کی جان لے لی، لوسیا برغیلہ کو ایک دورہ پڑا جس میں مبتلا ہونے کے ایک ہفتہ بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے اسے دورہ پڑنے کے سبب میلبورن کے موناش کلیٹن اسپتال لے جایا گیا تھا، جس کے بارے میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے ایک خطرناک دماغی دورہ پڑا ہے جس کی بڑی وجہ آئی پیڈ کا زیادہ استعمال اور نیند کی کمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں