آج سندھ میں 13049 کورونا ٹیسٹ ہوئے، 289 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

آج سندھ میں 13049 کورونا ٹیسٹ ہوئے، 289 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ 110

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13049 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں289 نئے کیسز سامنے آئے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 367 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ اب تک صوبے بھر میں1 لاکھ 31 ہزار 404 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک اس وبا سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2439 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں101مریض صحتیاب ہوئے۔ اس طرح صوبے میں اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 704 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 2261 مریض زیر علاج ہیں۔ زیر علاج مریضوں میں سے 1956 گھروں میں اور 6 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔ 299 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اور اس وقت 146 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 289 نئے کیسز میں سے 198مثبت کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن کی ضلع وار تقسیم کچھ اس طرح ہے۔ ضلع جنوبی 115، ضلع شرقی 36، ضلع وسطی18، ضلع ملیر 14، ضلع کورنگی 10 اورضلع غربی میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد کچھ اس طرح سے ہے۔ ٹھٹہ16، حیدرآباد 15 اور بدین 14، سانگھڑ 3، ٹنڈو محمد خان 3، گھوٹکی، قمبر، لاڑکانہ اور سکھر2-2، ٹنڈوالہیار، جیکب آباد، جامشورو، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد اور شکارپور میں1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں