آذربائیجان، آرمینیا کا ایک دوسرے پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام

130

آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک دوسرے پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا ہے۔

آرمینیا کی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر ہونے والی جنگ بندی کے نفاذ کے صرف پانچ منٹ بعد آذربائیجان نے کاراخان بیلی پر حملہ کیا، نگورنوکاراباخ آرمی حملے کو پسپا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیا جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے، فرنٹ لائن پر دو سمتوں میں حملے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل دونوں جانب سے جنگ بندی شروع ہونے سے پہلے بھی شہری علاقوں میں گولے داغنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ وسطی ایشیا کے اس حصے میں دو ہفتوں سے دونوں ممالک کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں