آرزو سے شادی کرنیوالے اظہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا

116

پولیس نے اسلام قبول کرنے والی لڑکی آرزو راجہ سے شادی کرنے والے شخص علی اظہر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس نے عدالت سے علی اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کی درخواست کر دی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم علی اظہر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ 2 دن بعد ملے گی۔

تفتیشی افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4 مفرور ملزمان میں نکاح خواں اور نکاح کے گواہ بھی شامل ہیں، کیس میں 2 ملزمان ضمانت پر ہیں۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں