آسٹریلیا ، چور مرسڈیز گاڑی لے اڑے

آسٹریلیا ، چور مرسڈیز گاڑی لے اڑے 115

آسٹریلیا میں قیمتی مرسڈیز کار کا مالک چابی گاڑی میں چھوڑ کر چند لمحے کے لیے نیچے اترا اور اسی دوران 2 موٹر سائیکل سوار اس کی گاڑی لے کر رفو چکر ہوگئے۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹرول اسٹیشن پر مرسڈیز کا 18 سالہ مالک چابی گاڑی میں چھوڑ کر پیٹرول ڈالنے کے لیے نیچے اترا، اسی لمحے ہیلمٹ پہنا ایک شخص اس کے قریب آیا اور اسے چاقو سے دھمکانے لگا۔

اس کے بعد وہ گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ گیا جبکہ اس نے گاڑی کے مالک کو پیچھے رہنے کا حکم دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی مالیت 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر ہے، مقامی پولیس نے فوٹیج کے ذریعے لوگوں سے ملزمان کو ڈھونڈنے اور ان کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں