آسٹریلیا: دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار گولف ٹورنامنٹ منسوخ

178

عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ صورتحال میں آسٹریلین اوپن گولف ٹورنامنٹ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار منسوخ کر دیا گیا۔

ٹورنامنٹ آفیشل کے مطابق آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال کی وجہ سے پہلے ہی گالف آسٹریلیا اور پی جی اے آسٹریلیا نے اپنے تمام ایونٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی تناظر میں آسٹریلیا کا سب سے پرانا گالف ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں