آسڑیلیا آئی سی سی سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر

129

ایرون فنچ کی قیادت میں کھیلنے والی آسڑیلیا کی کر کٹ ٹیم کو اگرچہ کینبرا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں13رنز سے شکست ہو گئی۔

تاہم پہلے دو میچ جیتنے کی بنیاد پر کینگرو کے دیس کی ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

اس سال جولائی میں شروع ہو نیوالی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں یہ 5 بار کی ورلڈ چیمپئن ٹیم آسڑیلیا کی دوسری سیریز تھی۔

اس سال جولائی میں آسڑیلیا نے انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے کی سیریز بھی 1-2 کے مارجن سے اپنے نام کی تھی۔

بھارت کے خلاف سیریز میں فتح کےساتھ آسڑیلیا اب پوائنٹس ٹیبل پر 4 فتوحات کے ساتھ 40 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔

اس سال اکتوبر نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز 1-2 سے جیتنے والی پاکستان ٹیم کا تیسرا نمبر ہے۔

یاد رہے پہلی بار متعارف کروائی جا نے والی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں 13 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی 7 ٹیمیں 2023ء آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی۔

دیگر 6 ٹیمیں 2020ء میں فائنل راؤنڈ کھیلیں گی، جس میں 2 ٹیموں کا انتخاب ہوگا، جب کے ٹورنامنٹ کی میزبان بھارت براہ راست آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں