قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شین واٹسن کے مد مقابل کھیل ہمیشہ انجوائے کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شین واٹنس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک شاندار کرکٹ کیرئیر کیلئے بہت مبارک ہو۔
سابق قومی کرکٹر نے شین واٹسن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ جدید کرکٹ کے ایک عظیم آل راؤنڈر ہیں، آپ کے مد مقامل کھیل کے ہمیشہ انجوائے کیا۔
شاہد آفریدی نے شین واٹسن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ایک بہتر زندگی آپ کی منتظر ہے۔
شین واٹسن نے 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جس کے بعد وہ دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتے رہے ہیں۔
شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل تھے۔ انہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 46 میچز میں ایک ہزار 3 سو 61 رنز بنائے تھے۔
خیال رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل کے اسٹار کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جن کی بدولت گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنی تھی۔