آنکھوں کو خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھنے والی عینک

آنکھوں کو خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھنے والی عینک 120

چینی کمپنی شیاؤمی نے ایک ایسی عینک متعارف کروائی ہے جو کہ آنکھوں کو موبائل اسکرینز اور لیپ ٹاپ سے نکلنے والی نیلی شعاعوں سے محفوظ رکھے گی۔

شیاؤمی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس عینک کا نام ‘میجیا اینٹی بلو رے گلاسس ہے جو کہ پہلے اپریل میں پیش کی گئی تھی لیکن اب اسے مزید اپ ڈیٹ کے بعد دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

اس عینک میں ہائی ڈیفینیشن نائلون لینسس موجود ہیں جو کہ آپ کی آنکھوں کو 80 فیصد تک نیلی شعاعوں جب کہ 93 فیصد تک عام شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

اس عینک کا وزن 15.5 گرام ہے اور یہ مرد اور خواتین دونوں کے لیے ہی بنائی گئی ہے ۔

یہ عینک فی الحال چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت 29 ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں