اٹلی کے ریجن ‘پائیمونٹ’ کے ایک اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے بستر کم پڑگئے، انتظامیہ نے روم کے باہر علاج کرنا شروع کردیا جبکہ کئی مریض کوریڈور میں اسٹریچر پر پڑے ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریضوں کی کمرے کے باہر کیا حالت ہے، متعدد وینٹی لیٹرز کے مریض بھی روم کے باہر کوریڈور میں نظر آرہے ہیں۔
اٹلی میں دیگر اسپتالوں میں بھی مریضوں کو اسٹریچر پر آکسیجن دیا جارہا ہے۔
کوروناکی دوسری لہر سے پائیمونٹ ریجن زیادہ متاثر ہے جبکہ اطالوی حکومت نے وبائی صورت حال کے پیش نظر نئے پیکج کی بھی منظوری دی ہے۔
اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 39 ہزار 811 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔