اپوزیشن جلسے میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکومت کو رپورٹ موصول

اپوزیشن جلسے میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکومت کو رپورٹ موصول 42

حکومت پنجاب کو اپوزیشن کے گوجرانوالہ میں عوامی پاور شو کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزیوں کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب موصول شدہ رپورٹس کے تناظر میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

رپورٹ میں حکومت پنجاب کو بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے پہلے جلسے میں کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

آج جیسا جوش و خروش سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا، خواجہ آصفمریم نواز جاتی امراء سے جلسے کیلئے روانہ

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی آج کی بیشتر سرگرمیوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

حکومت پنجاب کو موصول ہونے والی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گوجرانوالہ جلسہ گاہ میں بھی ماسک کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مریم نواز شریف کے ساتھ لاہور سے نکلنے والی ریلی میں بھی کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں