اکتوبر میں سیمنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہوئی، عبدالرزاق داؤد

155

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سیمنٹ پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے 15 اعشاریہ 83 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں سیمنٹ برآمدات سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں سیمنٹ کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت 5 اعشاریہ 735 ملین ٹن رہی۔

اپنے بیان میں عبدالرزاق داؤد نے نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمد میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی برآمدات 32 اعشاریہ 86 ملین ڈالر رہیں۔

مشیر تجارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات 27 اعشاریہ 62 ملین ڈالر تھیں، جولائی تا اکتوبر سیمنٹ کی برآمدات 10 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں بیان دیتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ اضافے کے ساتھ سیمنٹ برآمدات 105 اعشاریہ 18 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال سیمنٹ کی برآمدات 94 اعشاریہ 97 ملین ڈالر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں