اہلیہ کا شاعرانہ اظہار محبت عمران اشرف کو بھاگیا

179

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی اہلیہ کرن عمران نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر اُن سے شاعرانہ انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

عمران اشرف کی 3ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی اہلیہ کرن عمران نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنے شوہر کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

کرن عمران نے انسٹاگرام پر عمران اشرف کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عمران اشرف کی اہلیہ نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے شوہر سے محبت کا اظہار کچھ اِس طرح کیا:

مجھ کو فرصت ہی کہاں موسم سُہانا دیکھوں
میں تیری ذات سے نکلوں تو زمانہ دیکھوں

اہلیہ کے شاعرانہ اندازِ محبت نے عمران اشرف کو اُن کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا، اداکار نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ دل سے لکھا ہے آپ نے، شکریہ شکریہ۔‘

اہلیہ کا شاعرانہ اظہار محبت عمران اشرف کا بھاگیا
کرن عمران نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دل چاہ رہا ہے، اُسے اور چاہا جائے۔‘

واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گزشتہ سال اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روہم اشرف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں