اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، عثمان بزدار

67

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور اپوزیشن جلسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج ہے، اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افسوس اپوزیشن نے کورونا وبا پر پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی ہے، اپوزیشن کی جانب سے کوروناوائرس پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا افسوسناک ہے، اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کر رہی ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن کے منفی کردار کو یاد رکھا جائے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں