ایران میں کورونا کیسز میں اضافہ، اموات 24 ہزار سے بڑھ گئیں

ایران میں کورونا کیسز میں اضافہ، اموات 24 ہزار سے بڑھ گئیں 118

ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 24 ہزار سے بڑھ گئیں، متاثرین چار لاکھ 19 ہزار سے زیادہ ہو گئے، حکام نے عوام کی جانب سے ماسک کے استعمال میں کمی کو کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ قرار دے دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 800 سے زیادہ نئے کیسز اور 168 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام میں ماسک کے استعمال میں کمی کیسز بڑھنے کا سبب بن رہی ہے، موجودہ صورتحال میں ماسک کا استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر میں کمی نہیں آنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں