لاہور(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے لاہور نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے 15سال کے دوران بیرون ممالک سفر کے حوالے سے مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا ،گلوکار نے 20اپریل2005ء سے 17 اگست 2020ء تک مختلف ممالک کے 485غیر ملکی دورے کئے ، ایف بی آر نے سفری معلومات ملنے کے بعد آمدن کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایف آئی اے گلوکار راحت فتح علی خان کی کی بیرون ملک سے آمدن کا سراغ لگانے کے لئے پانچ سال کے غیر ملکی دوروں کا سفری ریکارڈ طلب کیا تھا جبکہ ایف آئی اے نے ایف بی آر کو 11صفحات پر مشتمل15سال کا مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا ہے جس کے مطابق اس عرصے میں 485غیر ملکی دورے کئے گئے ۔
ایف آئی اے نے ایف بی آر کو گلوکار راحت فتح علی خان کے 15سالوں کا بیرون ممالک سفری ریکارڈ فراہم کر دیا
113









