ایف بی آر کی تفصیلات درست نہیں، آصف زرداری نے سوا 2 کروڑ ٹیکس ادا کیا، ترجمان

106

سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان نے ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات کے معاملے پر کہا ہے کہ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی جاری کردہ تفصیلات درست نہیں ہیں۔

ترجمان آصف زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے 2018 میں 22 لاکھ 18 ہزار روپے انکم ٹیکس اداکیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ آصف زرداری نے زرعی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار 335 روپے ٹیکس دیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 2018 میں آصف زرداری کے ادا کردہ مجموعی ٹیکس کی رقم 2 کروڑ 22 لاکھ 55 ہزار 64 روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں