ایف بی آر کی نئی صنعتوں کو رعایتی بجلی و گیس کی فراہمی کی منظوری

148

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئی صنعتوں کو رعایتی بجلی اور گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایف بی آر میں ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا سیل قائم کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے مینوفیکچررز متعلقہ ایسوسی ایشن کے ذریعے رجسٹریشن کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ایسوسی ایشن تصدیق کے بعد نئے مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کی درخواست آگے بھیج سکتی ہے۔

ایکسپورٹ انڈسٹری رجسٹریشن سیل مینوفیکچررز کی درخواست متعلقہ ڈسکوز کو بھیج دے گا۔

ایف بی آر کے مطابق نئے مینوفیکچررز کا ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ پر ہونا ضروری ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نئی ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں