وفاقی حکومت نے ایل پی جی فی کلو 15روپے 88 پیسے مہنگی کردی، اوگرا نے ایل پی جی سلنڈر کے نئے نرخ جاری کر دیے۔
یکم جنوری سے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھر یلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 187روپے 47 پیسے بڑھ گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت جو دسمبر میں 1553روپے 22 پیسے تھی بڑھاکر جنوری کے لیے 1740 روپے 69 پیسے کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی جو دسمبر میں 131 روپے 62 پیسے تھی بڑھ کر 147 روپے 51 پیسے فی کلو گئی ہے۔