پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اور ماڈل ایمن خان نے اپنے شوہر اور بیٹی کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے اپنے شوہر اور اداکار منیب بٹ اور بیٹی امل کی ایک خوبصورت فوٹو شیئر کی ہے جس میں دونوں گہری نیند میں سوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں ایمن خان نے لکھا کہ ’مجھے آپ دونوں سے بہت پیار ہے۔‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیش ٹیگ کے ساتھ ’امل منیب‘ بھی لکھا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ فوٹو 16 گھنٹے قبل شیئرکی تھی، جسے اب تک تقریباً 3 لاکھ 40 ہزار7 سو صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کچھ روز قبل اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جس کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سیاہ رنگ کے گاؤن میں ملبوس بے حد خوبصوت نظر آ رہی تھیں اور انہوں نے ہاتھوں میں سوشل میڈیا ایوارڈ تھاما ہوا تھا۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا تھا کہ وہ خود کو ملنے والے سوشل میڈیا ایوارڈ کو اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کے نام کرتی ہیں جن کے پیار اور تعاون سے انہیں اللّٰہ نے اتنی عزت اور مقبولیت سے نوازا ہے۔‘
واضح رہے کہ ایمن خان وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جن کےسوشل میڈیا پلٹ فارم انسٹاگرام پرسب سے زیادہ 74 لاکھ فالوورز ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فلم اسٹار ماہرہ خان کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔