ایم کیو ایم کو سیاسی جماعت تسلیم کرنا ظلم و زیادتی ہے، مصطفیٰ کمال

72

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سیاسی جماعت تسلیم کرنا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ ظلم و زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں یوسی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں عوامی رابطہ مہم یوسی کی سطح پر تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کی کسی اور جماعت کے سربراہ و عہدے دار نے بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے فنڈز لینے کا اعتراف نہیں کیا ہے۔ ایم کیو ایم کا نام، نشان، جھنڈا اور لیٹر ہیڈ صرف بانی متحدہ کی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی شہ رگ میں راء کی موجودگی کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں