ایڈز سےنجات پانے والا پہلا انسان کینسر میں مبتلا

ایڈز سےنجات پانے والا پہلا انسان کینسر میں مبتلا 139

دنیا کا پہلا انسان جس نے ایڈز جیسے لاعلاج مرض کو شکست دی، کئی برس بعد کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوگیا۔

ایڈز سے نجات پانے والا پہلا انسان کینسر میں مبتلا ہوگیا
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم 54 سالہ شخص نے 12 سال قبل لاعلاج مرض ایچ آئی وی ایڈز سے نجات پائی تھی۔

رین براون نامی شخص نے 2006 میں ایڈز سے نجات پائی تھی اور اب کئی برس بعد کینسر میں مبتلا ہوگیا ہے، جس کا علاج تاحال جاری ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں وہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بطور ٹرانسلیٹر ملازمت کرتا تھا کہ اس دوران ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا۔

رین براون نے بتایا کہ جس شخص سے ٹرانسپلانٹ ہوا اس میں ایڈز کے جراثیم موجود تھے جس کے باعث وہ مجھ میں بھی منتقل ہوگئے تاہم کامیاب علاج کے بعد میں ایڈز سے شفایاب ہوگیا۔

رین براون دنیا کے پہلےانسان ہیں جو ایچ آئی ایڈز کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں